شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکا اور قطر کے درمیان اسلحوں کے معاہدے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ناراض۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکا نے قطر کو جدید ترین ملٹری ڈرونز 500 ملین ڈالر میں فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی آئندہ مہینے امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس بارے میں اطلاع دیتے ہوئے امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ اس معاہدے کو لے کر بائیڈن حکومت میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
امریکی ٹی وی چینل این بی سی نے اطلاع دی ہے کہ پینٹاگون 500 ملین ڈالر سے زیادہ کے ڈرون معاہدے کی تیاری کر رہا ہے لیکن امریکی محکمہ خارجہ قطری حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے بارے میں تذبذب کا شکار ہے۔
ٹی وی چینل نے تین حکومتی عہدیداروں اور امریکی کانگریس کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیا لیکن اس نے براہ راست ان عہدیداروں کے نام اور شناخت کی نشاندہی نہیں کی۔
اس امریکی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دوحہ نے سب سے پہلے گزشتہ سال واشنگٹن سے MQ-9 REAPER مسلح ڈرونز کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس مطالبہ کو مسترد کردیا گیا اور قطر نے دوبارہ ان ڈرونز کی خریداری کا مطالبہ کیا اور اس پر زور دیا۔
این بی سی نیوز نے بھی اطلاع دی ہے کہ امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب جیسے اپنے کچھ اتحادیوں کی ناراضگی سے پریشان ہے۔