مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود کے مظالم جاری، شیعہ نوجوان کو سزائے موت دے دی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے قطیف کے ایک باشندے کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے سزائے موت دے دی۔

سعودی عرب کی حکومت نے جس نوجوان کو سزائے موت دی ہے اس کا نام مکی کاظم آل عبید ہے۔

العہد نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مشرقی سعودی عرب کے صوبہ قطیف کے ام الحمام علاقے کے ایک شیعہ باشندے کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔

سعودی عرب نے گزشتہ مہینے بھی مسلم بن محمد المحسن نامی ایک سیاسی قیدی کو سزائے موت دے دیا تھا۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ بے بنیاد الزامات عائد کرکے اپنے شہریوں کو سزائے موت دیتی رہتی ہے۔ ان سیاسی قیدیوں کو دہشت گرد گروہوں کے ساتھ رابطے، غیر قانونی ہتھیار رکھنے، حکام پر مسلحانہ حملہ کرنے اور مسلحانہ بغاوت کرنے جیسے بے بنیاد الزامات عائد کئے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button