دنیا
اسرائیل کے 2 جاسوس گرفتار
شیعہ نیوز:الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے کل ایک ڈاکو مینٹری فلم نشر کیا جو 6 فلسطینی قیدیوں کی اسرائیل کے جلبوع جیل سے فرار کرنے سے متعلق تھا۔ اس ڈاکو مینٹری فلم میں آزادی موومنٹ گروہ کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیل کے بد نام زمانہ جاسوسی کی تنظیم موساد کے دو اعلی آفیسروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس ویڈیو میں اسرائیلی جاسوس "ڈیویڈ بن روزی” جو اپنے آپ کو پیٹرو کیمیکل کا انجینئر کہتا ہے مدد کی اپیل کر رہا ہے جبکہ دوسرا اسرائیلی جاسوس جس کا نام "ڈیویڈ بیری” ہے وہ قدس میں یہودی بستی کا رہائشی ہے۔
آزادی موومنٹ کے نام سے اس گروہ نے اسرائیلی جاسوسوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل نے ابھی تک اس ویڈیو کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔