اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نیوز چینلز کو خبرنامے سے قبل پاکستانی نقشہ دکھانا ہوگا، پیمرا کا حکم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ملک کے تمام کرنٹ افیرز اور نیوز چینلز کو رات 9 بجے نشریات شروع کرنے سے قبل پاکستان کا سرکاری نقشہ ٹی وی پر دکھانے کا حکم دیا ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے تمام ٹی وی چینلز کو رات 9 بجے کے نیوز بلیٹن کو نشر کرنے سے پہلے روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کا نقشہ دکھانے کا حکم دیا ہے، جس کا دورانیہ 2 سیکنڈ ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایسا کرنے کا مقصد پاکستان کے تصدیق شدہ نقشے کو نشر کرنا ہے۔ جاری بیان میں وزاررت اطلاعات و نشریات کے 19 ستمبر کو جاری خط کا ریفرنس بھی شامل ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاک ایران تجارتی تعلقات میں بڑی پیشرفت، تجارتی معاہدے پر دستخط

واضح رہے کہ اس سے قبل ایسی اطلاعات بھی منظر عام پر آئی تھیں کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں نیا نقشہ پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ جب کہ نئے نقشے سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان بھی وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ نئے نقشے میں فاٹا کے علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نقشے کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیوں اور کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button