پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مرکزی صدر آئی ایس او زاہد مہدی کی علامہ اقبال کے مزار پر حاضری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر زاہد مہدی نے تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔ مرکزی صدر نے امامیہ اسکاوٹس کے ہمراہ یوم ِ ولادت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے موقع پر لاہور میں ان کے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ امامیہ اسکاوٹس نے سلامی بھی پیش کی اور قبر پر پھول چڑھائے۔

اس موقع پر نومنتخب مرکزی صدر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کا پیغام حرکت و انقلاب کا باعث بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستانی نوجوان بہت باصلاحیت ہیں، اپنی ذات اور معاشرے میں انقلاب برپا کرنے کیلئے انہیں اچھی سوچ اور نظم و ضبط کی ضرورت ہے، جس پر کاربند ہونے کیلئے علامہ اقبال کی شاعری مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے جہد مسلسل اور اپنی صلاحیتوں کا اجاگر کرنے کا درس دیا ہے، جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، امامیہ نوجوان علامہ اقبال کے درس حریت کے فروغ و ترویج کے لئے کوشاں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہید راہِ قلم شہید سعید حیدر زیدی کو بچھڑے 9 برس بیت گئے

انہوں نے مزید کہا کہ اقبال کا خودی کا فلسفہ انسان کی شناخت سے جڑا ہوا ہے، ایک انسان جب اپنی معرفت کو پا لیتا ہے تو وہ اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے محفوظ رہتا ہے۔ نوجوان نسل کو تعلیمی میدان میں بھی بھرپور جدوجہد کرتے ہوئے اقبال کے شاہین کی مانند جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی پرواز جاری رکھنا ہوگی، تاکہ آئندہ آنے والی نسلیں محض یوم اقبال اور یوم قائد کی بجائے ان کے نظریات اور افکار سے استفادہ کرسکیں۔

مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے اپنے اشعار میں مسلم نوجوان کو ستاروں پر کمند ڈالنے اور قوم کو خانقاہوں سے نکل کر میدان عمل میں اترنے کی ترغیب دی۔ علامہ اقبال امت مسلمہ کے لئے جو درد رکھتے تھے، اس کو اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونکی، جو تحریکِ آزادی میں بے انتہا کارگر ثابت ہوئی۔ زاہد مہدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظت میں اپنی ذمہ داری اور کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے، پاکستان کے غیور عوام کو اتحاد و یگانگت سے یہ پیغام دینا ہوگا کہ ہم وطن پاکستان کی تعمیر، بھائی چارہ اور اتحاد کے لئے کام کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button