مشرق وسطی

یمنی قیدیوں کے خلاف جارحیت پر صنعا حکومت کا اقوام متحدہ کو احتجاجی خط

شیعہ نیوز: یمن کی قومی نجات حکومت میں جنگی قیدیوں کی نگراں قومی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی کرائے کے فوجیوں کے ہاتھوں 10 یمنی قیدیوں کو پھانسی دینے کے حوالے سے اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کو ایک احتجاجی خط بھیجا ہے۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی قیدیوں کے امور کی نگراں قومی کمیٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر، یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کو سعودی کرائے کے فوجیوں کے ہاتھوں یمنی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے حوالے سے ایک احتجاجی خط جاری کیا۔

واضح رہے کہ عبدالقادر مرتضیٰ نے المسیرہ چینل کو دیے جانے والے انٹرویو میں سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے ہاتھوں 10 یمنی قیدیوں کو سزا دیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد کے اس جرم اور دیگر جرائم کو وقت کے ساتھ ساتھ فراموش نہیں کیا جائے گا۔ایسے جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ ان 10 قیدیوں کو کرائے کے فوجیوں کے ذریعے سزائے موت دینے کا جرم کل اس وقت پیش آیا جب یمن میں القاعدہ گروپ کے رہنما نے کئی محاذوں پر سعودی اتحاد کے ساتھ تعاون کا اعتراف کیا۔

یمنی عہدہ دار نے 10 یمنی قیدیوں کی شناخت بھی ظاہر کی، جن میں سے پانچ کا تعلق الحدیدہ صوبے سے، چار کا صوبہ الحجہ اور ایک کا صوبہ المحویت سے ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے پاس مجرموں اور اس جرم کے مرتکب ہونے والےافراد کے بارے میں درست معلومات ہیں اور ہم نے تمام تفصیلات کیس فائل میں درج کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت کی اسیران کی نگراں قومی کمیٹی نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ سعودی کرائے کے فوجیوں نےاس ملک کے مغربی ساحل پر 10 یمنی قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button