مشرق وسطی

دیالہ میں داعش کے سات اڈے منہدم ، الانبار میں داعش کا ایک سرغنہ گرفتار

شیعہ نیوز:عراق کے فوجی انفارمیشن سینٹر نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ ملک کی فضائیہ نے صوبہ دیالہ میں حمرین کی پہاڑیوں میں داعش کے اڈوں پرشدید حملے کئے ہیں۔

عراقی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں داعش کے سات اڈوں اور جنگی ساز و سامان کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ عراقی فوج کے انفارمیشن سینٹر نے اسی کے ساتھ بتایا ہے کہ عراقی فوج نے صوبہ دیالہ کے آبی صدا علاقے کے ذیابہ دیہات سے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی عراق کی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صوبہ الانبار میں داعش کے ایک سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

عراق نے دو ہزار سترہ میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ میں کامیابی کا اعلان کر دیا تھا تاہم اس دہشتگرد گروہ کی باقیات اب بھی عراق کے دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد صوبوں کے بعض علاقوں میں موجود ہیں اور اکا دکا کارروائیاں انجام دیتی رہتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button