دنیا

یوکرین کے معاملے میں نیٹو کی روس کو دھمکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نیٹو کے سربراہ نے روس کو یوکرین کے خلاف کسی بھی طرح کی طاقت کے استعمال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سربراہ ینس اسٹول ٹنبرگ نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا تو اس کے خطرناک منفی نتائج سامنے آئیں گے۔

اسٹول ٹنبرگ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماسکو میں نیٹو کے دفاتر بند کرنے اور اس کے سفارتکاروں کو باہر نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ انھوں نے دعوی کیا کہ روس نے یوکرین کی سرحد کے قریب بڑی تعداد میں بھاری ہتھیاراور فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

نیٹو کے سربراہ نے چین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی کسی طرح کی شفافیت اور گفتگو کا رجحان ظاہر کئے بغیر اپنے ایٹمی گودام کی توسیع کر رہا ہے۔

یوکرین اور مغربی ممالک کے حکام کچھ دنوں سے روس کے خلاف ماحول تیار کرتے ہوئے یوکرین سے ملحق روسی سرحدوں پر بھاری تعداد میں ہتھیار تعینات کرنے اور جلد ہی حملہ کرنے کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

اس سے قبل یوکرین کے دفاعی انٹیلجنس ادارے کے سربراہ نے ملیٹری ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ روس نے یوکرین کی سرحدوں کے اطراف میں بانوے ہزارسے زیادہ فوجی تعینات کر رکھے ہیں اور وہ جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button