مشرق وسطی

اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف اردنی عوام سراپا احتجاج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق اردن کے عوام بھی اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ پانی کے بدلے گیس کے معاہدے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر معاہدے کو ختم کرنے کے نعرے درج تھے۔

اردن کے عوام نے گزشتہ جمعہ کو بھی اس معاہدے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 22 نومبر 2021 کو اردن اور اسرائیل کے مابین ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کی رو سے اردن اسرائیل کو سولر انرجی دے گا اور اس کے مقابلے میں اسرائیل اسے پینے کا صاف پانی مہیا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button