مشرق وسطی

شام میں امریکی ڈرون حملہ، 8 جاں بحق و زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق شام کے جنوبی صوبے ادلب پر امریکہ کے ڈرون حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 دیگر زخمی ہوئے۔

شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون MQ9 RAPER نے اریحا سے المسطومه جانے والی شاہراہ پر ایک موٹر سائیکل پر 3 میزائل داغے جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور ایک گاڑی میں سوار 7 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

امریکہ نے گزشتہ برسوں کے دوران بارہا شامی عوام کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکہ کے دہشتگرد فوجی داعش دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے گزشتہ کئی سال سے اس ملک کے بعض علاقوں میں قابض ہے۔ شام کی حکومت اور عوام نے امریکی فوجیوں کی شامی سرزمین پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام کی ارضی سالمیت کے خلاف قرار دیا ہے۔

دفاعی امور کے ماہرین، ترکی کے فوجی اڈوں کے قیام اور شام میں غیر قانونی طور پر امریکی فوجیوں کی موجودگی کا مقصد سر زمین شام کو عدم استحکام سے دوچار کئے رکھنے کی عالمی سامراجی پالیسی کا حصہ سمجھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button