علامہ احمد اقبال رضوی کی شہید قائد کے صاحبزادوں سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی وفد کے ہمراہ پشاور میںشہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی رہائش گاہ پر شہیدکے صاحبزادوں سید علی سجاد الحسینی اور سید حسین الحسینی سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی مرکزی وفدکے ہمراہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کےلیے پشاور پہنچے جہاں انہوں نے اجلاس میں شرکت کے علاوہ شہید قائدعلامہ سید عارف حسین الحسینی کی رہائش گاہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں شہید قائد کے صاحبزادوں سید علی سجاد الحسینی اور سید حسین الحسینی سے ملاقات کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں آرمی چیف جبری لاپتہ عزاداروں کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں
علامہ احمد اقبال رضوی نے بزرگ عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید جواد ہادی کی عیادت بھی کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین اور مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی ایڈووکیٹ آصف رضا بھی شامل تھے۔