دنیا

جوہری معاہدے سے نکلنا بڑی غلطی تھی: امریکی وزیر خارجہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ کے وزیر خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران کے خلاف بہترین راستہ سفارتکاری کا ہے ایک بار پھر اعتراف کیا کہ جوہری معاہدے سے نکلنا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کل وال اسٹریٹ جرنل کی میزبانی میں منعقد ہونے والے پروگرام میں ایران کے جوہری پروگرام کے پر امن ہونے اور ویانا میں گروپ 1+4 کے مابین ہونے والے مذاکرات کے موقع پر ایران کے بعض اداروں اور شخصیات پر پابندی عائد کئے جانے کے باوجود دعوی کیا کہ سفارتکاری اور جوہری معاہدے پر فریقوں کی جانب سے مکمل عمل در آمد ہی اس مسئلے کے حل کا بہترین راستہ ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ نے اس سے قبل رائٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ جوہری معاہدے سے نکلنا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

واضح رہے کہ ویانا میں 29 نومبر کو مذاکرات شروع ہوئے اور ایران کی تجویز پر غور کرنے کے لئے ورکنگ گروپس کے متعدد اجلاس منعقد ہوئے ۔ اس سے قبل ایران نے پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں دو سندیں پیش کیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button