اردونی عوام اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف ایک بار پھر اردنی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔
السبیل کی رپورٹ کے مطابق اردن کے عوام بھی اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور نماز جمعہ کے بعد مسجد الحسینی سے احتجاجی مارچ شروع کیا اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کل ہونے والا احتجاجی مظاہرہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ پانی کے بدلے بجلی کے معاہدے کے خلاف کیا گیا۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر معاہدے کو ختم کرنے کے نعرے درج تھے۔
اردن کے عوام نے گزشتہ جمعہ کو بھی اس معاہدے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ 22 نومبر 2021 کو اردن اور اسرائیل کے مابین ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کی رو سے اردن اسرائیل کو سولر انرجی سے حاصل شدہ 600 میگاواٹ بجلی دے گا اور اس کے مقابلے میں اسرائیل اسے پینے کا صاف پانی مہیا کرے گا۔