سعودی اتحاد کا یمن پر کلسٹر بم سے حملہ، بچے شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی ذرائع نے دارالحکومت صنعا کے شمال مغرب میں جارح سعودی اتحاد کے حملے کی خبر دی ہے۔
المسیرہ ٹی وی کے مطابق، جارح سعودی اتحاد نے اتوار کی صبح صنعا کے شمال مغرب میں واقع صوبے حجہ کے ایک علاقے پر حملہ کیا جس میں دو بچے شہید اور دو دیگر زخمی ہوئے۔
یہ حملہ ایسے وقت انجام پایا کہ اس سے کچھ گھنٹے پہلے جارح سعودی اتحاد، صوبے حجہ کے عبس ضلع کے الجر علاقے پر تین بار کلسٹر بم سے حملے کر چکا ہے۔
دوسری طرف یمنی ذرائع نے بتایا کہ سعودی اتحاد نے اپنے دعووں کے برخلاف یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 159 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
دوسری طرف یمن کے شعبے کسٹم نے مصنوعات کی اس کھیپ کو نابود کر دیا جس پر ’میڈ ان اسرائیل‘ لکھا تھا۔
یمن کی قومی اتحاد حکومت کے شعبہ کسٹم کے سربراہ خالد علی احمد السروری نے سنیچر کی رات کو بتایا کہ مصنوعات کی ایک کھیپ کو، جس پر عالمی نقشہ کا لیبل لگا تھا اور جس میں صیہونی حکومت کے ماتحت مقبوضہ فلسطین کا صیہونی ملک اسرائیل کے طور پر ذکر تھا، نابود کر دیا۔ یہ کھیپ عدن بندرگاہ سے بھیجی گئی تھی۔