مشرق وسطی

آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری ہے: خطیب زادے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے مابین گفتگو میں پیشرفت کی خبر دی ہے۔

یہ گفتگو ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی اور جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے مابین ہوئی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پریس ٹی وی سے انٹرویو میں بتایا کہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی اور آئی اے ای اے کے سربراہ گروسی کے مابین مذاکرات میں کچھ موضوعات میں اختلافات کم ہوئے اور مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

پریس ٹی وی کے مطابق، سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ’ہم تفصیل میں نہیں جانا چاہتے لیکن جلد ہی طرفین کے مفاہمت تک پہنچنے کا اندازہ لگایا جا سکتا ۔‘

غور طلب ہے کہ ایران اور آئی اے ای اے کے مابین ایک اختلاف، کرج کے تیسا کامپلیکس میں کیمرہ بدلنے کے موضوع پر ہے جسے جوہری تنصیبات میں ہوئے دہشتگردانہ حرکت سے نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button