پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جامعہ شہید سید عارف الحسینی اسلام و اتحاد بین المسلمین کا قلعہ ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے جامعہ الشہید عارف الحسینی پشاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علامہ عابد حسین شاکری نے ان کا استقبال کیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے مدرسہ کے اساتذہ اور طلاب سے ملاقات کی اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعہ شہید سید عارف الحسینی اسلام و اتحاد بین المسلمین کا قلعہ ہے، اسلام ہمیں متحد رہنے کا حکم دیتا ہے، ہمیں اپنے تمام تر اختلافات کو پس پشت ڈال کر خالص دین اسلام کیلئے خود کو وقف کرنا ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستانی ٹوئٹر صارفین کا ریاض کنسرٹ کیخلاف #آل_سعود_گستاخ_اسلام ٹرینڈ

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری یوتھ جلال حسین طوری بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button