پاکستانی شیعہ خبریں

سقوطِ ڈھاکہ فکر جناح و اقبال سے روگردانی کا شاخسانہ تھا، حامد موسوی

شیعہ نیوز: آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ شیاطین ثلاثہ جنوبی ایشیا کو نئے امتحانات سے دو چار کرنے کیلئےسازشوں میں مصروف ہیں، سانحہ سقوط ڈھاکہ فکر جناح اور اقبال سے رو گردانی کا شاخسانہ تھا، آرمی پبلک سکول کا سانحہ قومی تاریخ کا المناک باب ہے جو حکمرانوں کیلئے سبق آموز ہے،کشمیر و فلسطین پر مسلم ممالک کے منتشر مؤقف نے آر ایس ایس اور اسرائیل کو ظلم و ستم کا این آر او دے رکھا ہے۔امریکہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کے مرکزی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے بڑی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ۔ حامد موسوی نے کہاکہ آپریشن رد الفساد دہشتگردوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button