اہم پاکستانی خبریں
سقوط ڈھاکہ اور سانحہAPS ہماری تاریخ کے ناقابل فراموش واقعات ہیں، شیخ رشید
شیعہ نیوز:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) اور سقوط ڈھاکہ ہماری تاریخ کے دو ناقابل فراموش واقعات ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم اپنے شہدا کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان واقعات شہدا نے پاکستانی قوم کو ملک دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا ایک نیا جذبہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف مذموم مقاصد رکھنے والے عناصرسے سختی سے نمٹیں گے۔
یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا۔