پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ ساجد نقوی کا سانحہ گجرات میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار

sajid naqvi sucملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائمقام سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا سانحہ گجرات میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات کے قریب سکول بچوں کو گیس سلنڈر کے باعث پیش آنیوالے حادثہ پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ آئے روز پبلک ٹرانسپورٹ میں ہونے والے گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں، اس حوالے سے قائم کئے گئے ادارے اپنی ذمہ داریوں کو کیوں احسن طریقے سے نہیں نبھا رہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کے معصوم بچوں کی افسوس ناک سانحہ میں جاں بحق ہونے پر غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button