مشرق وسطی

شام کا بحران، امریکا اور ترکی کی وجہ سے طولانی ہو رہا ہے

شیعہ نیوز:شام کے سینئر عہدیدار اور آستانہ مذاکرات کے سینئر مذاکرات کار ایمن سوسان کا کہنا ہے کہ شام کی سرزمین پر امریکا اور ترکی کا غاصبانہ قبضہ، بحران شام کے طولانی ہونے کا سبب بن رہا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمن سوسان کا کہنا ہے کہ امریکا اور امریکا کے حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے عسکریت پسندوں کی جانب سے شامی قوم کے اثاثوں کی لوٹ مار، انسانیت کے خلاف جرائم ہے جس کی وجہ سے شامی عوام کے رنج و غم میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے قزاقستان کے دار الحکومت نو سلطان میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آستانہ عالمی مذاکرات کے 17ویں مرحلے میں ہم نے شامی قوم کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے المناک اثرات کا مسئلہ اٹھایا اور اس پر روشنی ڈالی۔

عربی اخبار رای الیوم کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے تاکید کی کہ شام کی سرزمین پر اسرائیل کی جارحیت کبھی بھی دہشت گرد گروہوں کو دوبارہ زندہ اور غاصبوں کو نشانہ بنانے کے لئے شامی عوام کے ارادوں کو تباہ نہیں کر سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ شام پر امریکا اور ترکی کے غاصبانہ قبضے کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور اس سے بحران شام طولانی تر ہوتا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button