اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریں

مولانا غلام شبیر حیدری شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے آرگنائزر مقرر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایڈیٹر المخزن اور مسئول شعبہ تبلیغات شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب مولانا غلام شبیر حیدری کو شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کا صوبائی آرگنائزر مقرر کیا ہے۔

اس سے قبل علامہ موسیٰ رضا جسکانی شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صدر تھے، علامہ موسیٰ رضا جسکانی کو بعدازاں شیعہ علماء کونسل کا مرکزی نائب صدر مقرر کیا گیا، جس کے بعد صوبے کے نئے آرگنائزر کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سردار مدافعان حرم کی برسی پر عظیم الشان کانفرنس کا اعلان

مولانا شبیر حیدری کو جنوبی پنجاب میں تنظیم سازی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ اسی طرح نچلی سطح پر بھی ضلعی اور تحصیل آرگنائزر مقرر کیے جا رہے ہیں۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی قائدین کا دورہ جنوبی پنجاب اسی سلسلے کی کڑی ہے، صوبائی آرگنائزر مولانا شبیر حیدری کی جانب سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، ایس یو سی کا مرکزی وفد ملتان کے بعد جنوبی پنجاب کے باقی اضلاع کا دورہ بھی کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button