حکمران و سیاستدان قائد اعظم کے اصول پامال کررہے ہیں،حامد موسوی
شیعہ نیوز: آغا سید حامد علی شاہ موسوی نےکہا ہے کہ قائد اعظمؒ نے اپنی دیانت داری ،عزم مصمم اور جہد مسلسل سے تاریخ اور جغرافیے کوبدل کر پاکستان کے قیام کا معجزہ برپا کیا، حکمرانوں و سیاستدانوں نے ذاتوں جماعتوں کو ملک و قوم پر مقدم رکھا ہوا ہے اور ذاتی جماعتی مفادات کیلئے قائد اعظم کے اصولوں کو پامال کررہے ہیں ۔قائد اعظم کی روح کو تسکین پہنچانے کیلئے انتہاپسندی و تشدد کی حوصلہ شکنی اور تما م صوبوں مسالک اوراقلیتوں کے حقوق کی ادائیگی یقینی بنانی ہوگی۔ اندرونی بیرونی خطرات میں گھراوطن عزیزانتشار اور محاذآرائی کا متحمل نہیں ،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں حکمران سیاستدان سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ پوری قوم نظریں عساکرپاکستان پر ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم ولادت بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حامدموسوی نے کہا کہ اگر ملکی پالیسیوں کوقائد اعظم اور علامہ قبال کے فرمودات کے مطابق ڈھالا جاتاتو پاکستان آج دنیا کی سپر پاور ہوتااور کشمیر و فلسطین آزاد ہو چکے ہوتے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد کے پاکستان کو اجالنے اور نکھارنے کیلئے نفرتوں اور انتہاپسندی سے ہمیشہ نبرد آزما رہیں گے اور وطن کی عزت حرمت دفاع و استحکام کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کی شدید مخالف ہمارا ازلی دشمن آج بھی اپنی تمام تر توانائیاں اسے نقصان پہنچانے پر صرف کر رہا ہے