دنیا

کابل میں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کابل میں افغانستان کی خواتین نے موجودہ صورتحال اور اپنے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

فارس خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خواتین ایک بار پھر سڑکومں پر نکل آئیں اور اپنے حقوق کیلئے احتجاجی مطاہرہ کیا۔

ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے خواتین نے کابل کے مرکزی علاقے میں مارچ کیا،انصاف کے نعرے لگائے اور انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ خواتین نے بینرز اٹھا رکھی تھیں جن پر مطالبات تسلیم کرو کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے افغان خواتین بیدار ہیں اور امتیازی سلوک سے بیزار ہیں اور ہم اس ملک کے بھوک و افلاس میں مبتلا عوام کی آواز ہیں اور قانونی حکومت چاہتے ہیں جیسے فلک شگاف نعرے لگا ئیں ۔

طالبان نے اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد بغیرحکومت کی منظوری کے مظاہروں پرپابندی عائد کررکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button