مشرق وسطی

یمن، صنعاء ایر پورٹ پر سعودی اتحاد کی بمباری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے صنعاء ہوائی اڈے پر تین بار بمباری کی۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق مآرب کی جانب یمنی فوج اور عوامی رضا کارفورسز کی پیشقدمی کے بعد گزشتہ ہفتوں کے دوران جارح سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا اور کل تین مرتبہ صنعاء ایئرپورٹ پر بمباری کی۔

سعودی عرب یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔ اس دوران دسیوں ہزار یمنی شہید و زخمی ہوئے اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمن کو اشیاء خوردونوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

سعودی اتحاد کی بمباری میں یمن کا 85 فی صد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے جس کی وجہہ سے یمن کو بہت سے مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button