اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

توہین رسالت ثابت ہوگئی، مجرم کو سزائے موت سنادی گئی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) توہین رسالت کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم ظفر بھٹی کو سزائے موت سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی صاحبزادہ نقیب شہزاد نے اڈیالہ جیل ٹرائل میں فیصلہ سناتے ہوئے توہین رسالت کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم ظفر بھٹی کو سزائے موت سنا دی، جب کہ مجرم کو دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر 4 سال قید 15ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سانحہ مچھ، داعش اور اسلام دشمن قوتوں کی پست فطرتی کی علامت ہے

توہین رسالتﷺ فوجداری دفعہ 295 سی کے تحت مجرم کو پھانسی کی سزا سناتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ مجرم نے سنگین جرم کیا، اس کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت واقع نا ہوجائے۔

واضح رہے کہ مجرم ظفر بھٹی کے خلاف تھانہ نیو ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button