پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

 شیعہ علماء کونسل کے مرکزی وفد کی چنیوٹ میں علماء سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ چنیوٹ میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، آرگنائزر وسطی پنجاب علامہ حسین عسکری نقوی شامل تھے۔ بعدازاں مرکزی وفد نے علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کے صاحبزادے علامہ علی رضا اور دیگر علمائے کرام سے ملاقات کی اور قاضی مرتضی مرحوم کی ملت جعفریہ کے لیے دینی، علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم و مغفور نے اپنی زندگی نئی نسل کی دینی اور علمی آبیاری کے لیے وقف کر رکھی تھی اور اس ضمن میں قلیل عرصے میں دینی مدرسے، ٹیکنکل کالج سمیت دیگر اداروں کا قیام عمل میں لا کر نئی نسل کو دین کے ساتھ دنیاوی تقاضے سے ہم آہنگ کیا۔ انہوں دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی خدمات قبول فرمائے، انہوں نے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات کی بھی دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button