ملیر سٹی تھانے میں سپاہ صحابہ کے کارکن کے خلاف توہین رسالتؐ ، اھلبیتؑ و صحابہؓ کی درخواست دائر
شیعہ نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ کے سوشل میڈیا سیل کے اہم رکن محمد اظہرولد ہمایوں خان جو کےملک دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگ زیب فاروقی کے ڈیجیٹل نیٹ ورک کا اہم رکن بتایا جاتا ہے کے خلاف توہین ِ رسالتؐ ، توھین اھلبیتؑ اور توھین صحابہؓ کے مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔درخواست اہلیان جعفرطیار سوسائٹی کی جانب سے داخل کی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ھندوستان نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے سوشل میڈیا ٹیم کے رکن محمد اظہر ولد ہمایوں خان کی جانب سے ایک درخواست ملیر سٹی تھانے میں جمع کروائی گئی جس میں درخواست گزار نے حقائق کے برخلاف ذاکر اھلبیت نوید عاشق پر الزام عائد کیا کے اس نے دوران مجلس خلیفہ اول حضرت ابوبکر (رض) اور خلفیہ دوئم حضرت عمر ( رض) کی شان میں گستاخی کی ہےجبکہ مدعی اپنے الزام کے حق میں کوئی دستاویز یا ویڈیو پیش کرنے میں ناکام رہاجبکہ اس ناصبی نے چند بار شہزادی کونین حضرت فاطمہ زھرا (س) کا ذکر کیا لیکن اپنے بغض اھلبیت کے سبب کہیں بھی خاتون جنت جگر گوشہ رسول (ص) حضرت فاطمہ (س) کے نام مبارک کیساتھ نہ رضی اللہ اور نا ہی علیہ السلام کا کا لفظ تحریر کیا ۔ملعون اورنگ زیب فاروقی کے دست راست محمد اظہر کے خلاف دائر درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے اسکے خلاف فوری مذہبی و فرقہ وارانہ نفرتوں کا پرچار کرنے اور لوگوں کے جذبات بھڑکا نےاور وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے خلاف سازش کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے ۔
واضح رہے کے پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کو چند دن کی جستجو کے بعد کسی بھی ذرائع سے گستاخی مقدسات اہل سنت کی کوئی ویڈیو اور دستاویز نہیں مل سکی ۔ جسکی اطلاع پولیس نے اھلسنت قائدین اور اعلیٰ حکام کو دے دی ہے اور جھوٹی گستاخی کے پرچار کو وطن عزیز کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔