حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات مقدسہ خواتین کے لیے وہ رول ماڈل ہے,علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر دنیا بھر کےمحبان اہلبیت ع کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیدۃ النساء العالمین کا عظیم کردار خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔اپنی نسلوں کی پاکیزہ تربیت کے لیے اس ہستی کے گفتار و عمل سے استفادہ کرنا ہو گا جن کی عصمت و صداقت کا ذکر اللہ تعالیٰ نے اپنی لاریب کتاب میں کیا ہے۔انہوں نے کہ عالم اسلام اس وقت یہود و نصارٰی کے نشانے پر ہے۔سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ہمارے نوجوانوں کو فکری طور پر یرغمال بنانے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔۔ثقافتی یلغار اور دجالی فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اسوہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کو اپنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکباز معاشرے کی تشکیل کے لیے پاکیزہ تربیت اولین شرط ہے۔ معاشروں کی تشکیل خاندانوں کی مرہون منت ہے اور خاندانوں کی تربیت میں خواتین کے کردار کو مرکزیت حاصل ہے۔استکباری طاقتوں کے سامنے جرات مندانہ اور مدلل انداز میں حق گوئی کا حوصلہ صرف انہیں حاصل ہوتا ہے جو اپنے موقف میں سچے اوراٹل ہوں۔حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات مقدسہ خواتین کے لیے وہ رول ماڈل ہے جن سے خواتین زندگی کے تمام پہلوؤں میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔