اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک فوج کی کارروائی، بم بنانے کا ماہردہشتگرد صدام ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران بم بنانے کے ماہر مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں آرمی چیف کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوا، جس کی شناخت صدام کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد ایل ای ڈی بم بنانے کا ماہر تھا جبکہ وہ مختلف جرائم پیشہ کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button