بحرین کے وزیر دفاع نے اسرائیلی وزیر جنگ سے ملاقات کی
شیعہ نیوز:بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے وزیر دفاع نے اسرائیلی وزیر جنگ سے ملاقات کی ہے۔منامہ میں اسرائیلی وزیر جنگ بینی گانٹز سے ملاقات کی ہے۔
بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (بنا) نے اطلاع دی ہے کہ بحرین کے وزیر دفاع عبداللہ بن حسن النعیمی نے ایک اسرائیلی وفد کی میزبانی کی جو منامہ پہنچے.
بدھ کی سہ پہر کو عبرانی میڈیا نے اسرائیلی وزیر جنگ کی بحرین میں غیر اعلانیہ دورے پر آمد کی اطلاع دی۔
عبرانی زبان کے ذرائع نے پیش گوئی کی ہے کہ گانٹز سفر کے دوران بحرین کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور سینئر حکام سے ملاقات کریں گے۔
یہ اچانک دورہ اس وقت ہوا جب عبرانی زبان کے ذرائع نے گزشتہ چند دنوں میں گینٹز کے بحرین کے دورے کی کوئی رپورٹ شائع نہیں کی تھی۔ اسرائیلی وزیر جنگ منامہ پہنچے جبکہ حکومت کے سربراہ اسحاق ہرزوگ اس ہفتے اتوار کو متحدہ عرب امارات پہنچے اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید سے ملاقات کی۔
تل ابیب سے متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہونے سے پہلے، ہرزوگ نے ٹویٹ کیا کہ ان کا عرب خلیجی ریاست کا دورہ "تاریخی” تھا اور انھوں نے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید کو دورے کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 2020 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لایا تھا۔