
ایم ڈبلیو ایم نےمتنازع قومی نصاب کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان کردیا
8فروری کو متنازعہ نصاب کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین نے متنازع اورمتعصب یکساں قومی نصاب تعلیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان و قومی نصاب کمیٹی کے کنوینیئرعلامہ مقصود علی ڈومکی نے اعلان کیا ہے کہ یکساں قومی نصاب متنازع اور نا منظور ہے، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے منگل 8 فروری کو متنازعہ نصاب کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ جس میں دلیلوں کے ساتھ نصاب کے متنازعہ نکات کی نشاندہی کی جائے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں یکساں قومی نصاب تعلیم میں اہل تشیع کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جمعہ 11 فروری کو ملک بھر میں متنازعہ نصاب کے حوالے عوامی آگاہی مہم کا دن منایا جائے گا۔ آئمہ جمعہ خطبات جمعہ میں متنازعہ نصاب میں موجود نقائص اور متنازعہ مواد کی نشاندہی کریں گے۔
واضح رہے کہ یکساں قومی نصاب تعلیم کے نام پر ملک بھر میں ناصبی سوچ کو مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اس نصاب میں سے اہل بیت ؑ رسول ﷺ کا ذکر نکال کر بنو امیہ کا ذکر ڈال دیا گیا ہے مزید اس نصاب سے درود ابراھیمی کو بھی نکال دیا گیا ہے۔