جامعہ کراچی میں احتجاجی ریلی، آئی ایس او کا انجمن اساتذہ کی مکمل حمایت کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے جامعہ کراچی میں احتجاجی ریلی کا انعقاد9 فروری بروز بدھ صبح 10بجے کیاگیا،جس میں اساتذہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔طلبہ ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینز اٹھائے ہوئے تھے جس میں جامعہ کراچی کی خودمختاری کے حق میں اور انجمن اساتذہ کی حمایت میں نعرے درج تھے۔
احتجاجی ریلی نے سینٹرل کیفےٹیریاسے ایڈمن بلاک تک مارچ کیا۔ایڈمن بلاک پر شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری کمیل حیدر نے کہا کہ سندھ حکومت جامعہ کراچی کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے اپنے متعصبانہ رویے کو تبدیل کرے۔
یہ خبر بھی پڑھیں وزیراعلیٰ سندھ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے تمام مطالبات پورے کریں
کراچی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات سندھ یونیورسٹی ایکٹ 2018 کی آڑ میں مادر علمی کی خود مختاری پر حملہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے۔
آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سیکریٹری یونیورسٹیز و بورڈ کی برطرفی کے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
اس موقع پرآئی ایس او کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ جنرل سیکریٹری برادر ظفر نے بھی خطاب کیا اور کہا سندھ یونیورسٹی ایکٹ 2018 میں ترمیم کی جائے اور ایکٹ کے نتیجے میں جامعات کے سلب کردہ اختیارات سینڈیکیٹ کو واپس تفویض کیئے جائیں۔