
بنوں، سی ٹی ڈی نے TTP کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی و بھارتی فنڈڈ ملک دشمن ٹی ٹی پی کےدہشتگرد حکیم اللہ جان کو گرفتار کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت نے دہشت گرد کے سر کی قیمت دس لاکھ10,00000 روپے مقرر کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور بم دھماکوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مجرم اشتہاری ولی نور جانی خیل علاقہ تھانہ جانی خیل اور آس پاس ملحقہ علاقوں میں دہشت گردی کی غرض سے موجود ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ہمیں دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے
مصدقہ اطلاع پر زیرقیادت ایس پی سی ٹی ڈی بنوں ریجن بمعہ آپریشن ٹیم اور سپیشل ٹیم ڈی ایف یو سٹاف سی ٹی ڈی بنوں نے علاقہ تھانہ ہوید کے سنگم ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا۔
دوران سرچ آپریشن دہشت گرد حکیم اللہ جان کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ گرفتار شدہ دہشت گرد کی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت ایک ملین مقرر کر رکھی تھی۔