اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

انقلاب اسلامی ایران حقیقی اسلام کی سربلندی اور فتح کا دن ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے انقلاب اسلامی کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران حقیقی اسلام کی سربلندی اور مرجعیت کی فتح کے اعلان کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ العظمٰی امام روح اللہ موسوی خمینی نے اپنی حکمت و تدبر اور بصیرت سے پوری دنیا کے سامنے اسلام کی حقانیت کو منوایا۔عالم اسلام کے اس عظیم اور نڈر قائد نے جس استقامت اور جرات کے ساتھ انقلاب برپا کیا تاریخ اسے ہمیشہ سنہرے لفظوں سے یاد رکھے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں انقلاب اسلامی ایران، عالم اسلام اور انسانیت کا ترجمان انقلاب ہے

انہوں نے کہا کہ عالم کفر کو سب زیادہ خطرہ اس نظام ولایت سے ہے جس کے سب مضبوط مدافعین مراجع عظام ہیں۔مرجعیت کے ہاتھوں شام و عراق میں شرمناک شکست کے بعد عالمی غنڈوں نے اپنی توپوں کا رخ مرجعیت کی طرف موڑ دیا ہے۔خودساختہ پروپیگنڈوں کے ذریعے لوگوں کو ان الہی قوتوں سے متنفر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو حقیقی معنوں میں اسلام کے عظیم مجاہد ہیں۔انقلاب ایران کے بعد پوری دنیا میں مکتب تشیع کا وقار بلند ہوا ہے۔ انقلاب اسلامی طاغوتی و استعماری قوتوں اور ان کے آلہ کاروں کی الہی طاقت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کانام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر کی دجالی طاقتیں عالم اسلام کے خلاف برسرپیکار ہیں۔انہیں شکست دینے کے لیے اس عاشورائی فکر کو اپنانا ہو گا جس کا اظہار امام خمینی رحمتہ اللہ نے اپنے کردار و عمل سے کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button