نوابشاہ میں 6 کسانوں کا قتل، قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نےنوابشاہ کے علاقے نواب ولی محمد میں زمین کے تنازع پر 6 افراد کے قتل کے المناک سانحے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب ولی محمد کا واقعہ ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے۔ 6 بے گناہ انسانوں کا قتل المناک سانحہ سے کم نہیں جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔نواب ولی محمد میں سفاک درندوں کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے کسانوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر لیا جائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں شدت پسند مذہبی عناصر نے ارض پاک کی ساکھ کو دنیا کے سامنے داغدار کردیا ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سفاک درندوں کے ہاتھوں 6 کسانوں کا قتل قابل مذمت عمل ہے میں اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ سندھ میں بے دردی سے قتل ہونے والے غریب کسانوں کے ناحق قتل کا نوٹس لے۔ کسانوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی عوام کے نمائندے ہیں انہیں متاثرہ خاندانوں کے پاس ہمدردی کے لئے جانا چاہئے۔ مظلوم کسان دو دن سے اپنے شہداء کے جنازے لے کر روڈ پر بیٹھے مگر کوئی ان کی بات سننے کے لئے تیار نہیں۔ ہماری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔