پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی مرکزی برسی کا اجتماع 5،6 مارچ کو منعقد ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور ان کے جاں نثار ساتھی تقی حیدر کی 27ویں برسی کی تقریبات 5 اور 6 مارچ بروز ہفتہ اور اتوار کو شہید کے مزار علی رضا آباد رائیونڈ روڈ پر منعقد ہوں گی۔

دو روزہ تقریبات کا آغازا سکاوٹس سلامی سے ہوگا۔ امامیہ چیف سکاوٹ کی قیادت میں امامیہ سکاوٹس کا چاق و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا۔ تقریبات میں ملک بھر سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے موجودہ و سابقہ کارکنان، مرکزی رہنما اور علمائے کرام شریک ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسرائیل کے حوالے سے دہرا عالمی معیار بین الاقوامی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے

تقریبات میں سابق مرکزی صدور علامہ غلام شبیر بخاری، علی رضا بھٹی، سید حسنین گردیزی، سید ثاقب اکبر نقوی، سید ناصر عباس شیرازی، تہور حیدری، اطہر عمران، ڈاکٹر مسرت عباس، ڈاکٹر عارف حسین الجانی سمیت دیگر شریک ہوں گے۔

اسکاوٹ سلامی کے بعد خصوصی سیمینار ہوگا، جس میں شہید کی حیات اور افکار پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس موقع پر شہید کے ساتھی اظہار خیال کریں گے۔ یاد رہے کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور تقی حیدر کو دہشتگردوں نے لاہور کے چوک یتیم خانہ کے قریب 7 مارچ 1995ء کی صبح شہید کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button