پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نصاب میں نبی کریم ﷺ کی والدہ کی توہین کی گئی، شیعہ سنی عقائد کو پامال کیا گیا:آغا سید حامد علی شاہ موسوی

شیعہ نیوز: سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ حکومت آئین کو پاؤں تلے روند رہی ہے ، نصاب میں نبی کریم ﷺ کی والدہ کی توہین کی گئی، شیعہ سنی عقائد کو پامال کیا گیا، پیکا آرڈیننس انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ ہمارا احتجاج فرد یا مسلک کیخلاف نہیں یزیدی فکر کے خلاف ہے، یکساں نصاب تیار کرنے والے اکثر پرائمری اور مڈل بھی پاس نہیں شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں، ایک قوم ایک نصاب صحیفہ یا حدیث نہیں اصل نظریہ ایک دین ایک کتاب ایک رسول ﷺ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ حقوق کی پامالی اور وطن عزیز کی نظریاتی بنیادیں کھوکھلی کرنے کے خلاف دی گئی ملک گیر احتجاج کے آغاز پر ماتمی جلوس کے دوران میڈیا اور عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیاد اسلام بل لا کر اسلام کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کی کوشش کی گئی، صحیح بخاری سمیت تمام شیعہ سنی کتب کے نزدیک درود ابراہیمی سنت ہے، نصاب میں درود میں تحریف کی گئی،بدر واحد خیبر و خندق کے ہیرو حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کا ذکر نصاب سے نکال دیا گیا،یکساں نصاب میں آئین کے آرٹیکل 227، 22, 23،25، 33، 36کی نفی کی گئی، فیملی لاز میں پرسنل لاز کو پامال کیا گیا، ہمیں مرنا قبول ہے سودا بازی قبول نہیں۔ ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں سندھ کے ناظم الامور انجینئر جاوید علی مٹھانی معلامہ سید عرفان عابدی ، مخدوم سید سبط حسن نقوی ، عمار یاسر علوی ،علامہ ثقلین حیدر جمیل اور سید بدر علی ترمذی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ سندھ کے صدر علامہ اصغر علی نقو ی نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں نصاب تعلیم ہر شہری کا دیرینہ خواب اور استحکام پاکستان کی کلید ہے لیکن تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول اور مشترکات پر مبنی نصاب کی تیاری کے بجائے جو کورس قومی نصاب کے نام پر تشکیل دیا گیا ہے اس میں تعصب اور فرقہ واریت جا بجا جھلکتی نظر آتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button