مشرق وسطی

امریکہ یوکرائن کے بحران کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے

شیعہ نیوز: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرائن کے بحران کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ فیصل مقداد نے امریکہ کی طرف سے خطے میں بحران پیدا کرنے کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یوکرائن کے بحران کو طول دینے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ یوکرائن کے بحران کو طول دینے کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔

فیصل مقداد نے شام کے مشرق میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ شامی عوام کی ثروت اور دولت کو لوٹ رہا ہے۔

اس سے قبل شام کے صدر بشار اسد نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے یوکرائن میں روس کے فوجی آپریشن کی بھر پور حمایت کی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button