سکردو، پشاور دھماکے کے خلاف سکردو یادگارچوک پر احتجاجی مظاہرہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ جامع مسجد امامیہ کوچہ رسالدارکیخلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور علامتی دھرنا دیا گیا۔ پشاور میں مسجد میں دہشتگردی اور ان کے نتیجے میں پچاس سے زائد نمازیوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سکردو یادگار شہدا پر علامتی دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، پشاور دھماکے کے خلاف نمائش تا گورنر ہاؤس احتجاجی ریلی
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ ریاستی پالیسی کا حصہ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دہشتگردوں سے کبھی مذاکرات اور کبھی سیزفائر کے نام پر چھوٹ دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں اس طرح کے سانحات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پرامن شہریوں کو اسلحہ اٹھانے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے پر مجبور نہ کرے۔ ریاست اپنی پالیسی واضح کرے اور دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ کی پالیسی کو ترک کرے اور پشاور مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرے۔