پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کی سانحہ پشاورکی مذمت و اظہار تعزیت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرجع تقلید جہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی حفظہ اللہ نے جامع مسجد امامیہ کوچہ رسالدار پشاور میں دوران نماز جمعہ تکفیری دہشت گردوں کے خود کش حملے کی مذمت کی ہے اور درجنوں شیعہ نمازیوں کی شہادت پر اظہار افسوس اور تعزیت کیا ہے ۔ اپنے مرکزی دفتر سے جاری تعزیتی پیغام میں مرجع عالی قدرنے فرمایا کہ !

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون
پاکستانی شہر پشاور کے با ایمان بھائی بہنوں ! اللہ تعالی آپ کی عزت میں اضافہ فرمائے۔
رسالدار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے درد ناک سانحہ میں بے گناہ نمازیوں کی ایک بڑی تعداد کے شہید اور زخمی ہونے پر انتہائی افسوس اور دکھ ہوا ۔آپ عزیزوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض ہے ۔ سوگواروں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں آپ کو صبر و استقامت کی تلقین ہے ۔ زخمیوں کی جلد شفا یابی کے لیے دعا گو ہیں اور اس درد ناک سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے خواستگار ہیں۔

حوزہ علمیہ نجف اشرف اور مرجعیتِ اعلیٰ مسلمانوں کی وحدت کو نقصان پہنچانے والے اس سنگین اورہولناک جرم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومتِ پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدام کیا جائے ۔ ان کے ظلم و بربریت سے بے یارومددگار لوگوں کو بچایا جائے اور ایسے احتیاطی اقدامات کئے جائیں جس سے دینی اجتماعات وحشی حملوں سے محفوظ رہیں اور آئندہ درندہ و سنگدل گروہوں کے ظلم کا شکار نہ ہو سکیں ۔

پاکستانی قوم کی عزت و سر بلندی کے لئے خدا کے حضور دعا گو ہیں۔

30رجب 1443 ہجری
دفتر آیت اللہ العظمی السید السیستانی حفظہ اللہ نجف اشرف

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button