پشاور دھماکے کےسہولت کار اور سعودی عرب میں کیا تعلق ہے؟، اہم انکشاف
یاد رہے کہ اس دھماکے کی ذمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاور کے قصہ خوانی بازار میں جامع مسجد امامیہ میں خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد کا سہولت کار سعودی رہائشی نکلا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشاور دھماکے کے سہولت کارکو گرفتار کرلیا، خود کش حملہ آور کا سہولت کار سعودی عرب کا رہائشی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کی سانحہ پشاورکی مذمت و اظہار تعزیت
دستاویزات کے مطابق سہولت کار کا نام حسن شاہ ہے جبکہ اس کا تعلق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے کوکی خیل ظور خیل سے ہے اور اس کی موجودہ رہائش سعودی عرب بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں 65 سے زائد مومنین شہید ہوئے ہیں اور کئی مومنین اس وقت زیر علاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اس دھماکے کی ذمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔