سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی، دہشتگردکمانڈر حاصل ڈوڈا سمیت 7 ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے گورچوپ اور تربت میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، جس میں 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے گورچوپ اور تربت میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جو دہشت گردوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں پشاور دھماکے میں ملوث داعش خراسان کے 3 دہشتگرد ہلاک
آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر حاصل ڈوڈا اور واشدل سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گرد مکران ڈویژن میں حالیہ فائرنگ اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک اہم ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے والوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔ دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔