پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان:کراچی اور پشاور میں ہونی والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

protest nasirabbadکراچی اور پشاور میں حالیہ دنوں سے جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ بالخصوص کراچی میں ہونے والی سندھ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل کوثر ثقلین اور ان کے دو کمسن بچوں کی مظلومانہ شہادت کی مذمت میں ایم ڈبلیو ایم کی اپیل پر آج بعد نماز جمعہ کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں بھی احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ بلوچستان کے شہرنصیر آباد میں بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں سیکڑوں کی تعداد میں مومنین اور بچوں نے شرکت کی شرکاء ریلی دہشت گردی مردہ باد ، امریکہ مردہ باد ، اسرائیل نامنظور اور لبیک یا حسین ع کے فلگ شگاف نعرے لگارہے تھے ۔
شرکاء سے مولانا خادم حسین الحسینی ، سید اختر عباس نقوی اور حبدار علی حیدری نے خطاب کیا ، اور کراچی اور پشاور سمیت پاکستان بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کی بھر پور مذمت کی مقررین کا کہنا تھا کہ امریکی اور سعودی ایجنٹ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور اس کی جڑوں کو کھوکلا کرنے کے لیئے یہاں دہشت گردی کا سہارا لے رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button