پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں چین کے کردار کو اہمیت دیتا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی ناظم الامور مسز پینگ چن شو نے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور سی پیک پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں چین کے کردار کو اہمیت دیتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی، دہشتگردکمانڈر حاصل ڈوڈا سمیت 7 ہلاک
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی و علاقائی معاملات میں چین کے کردار کی قدر کرتا ہے، پاکستان اور چین دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کو پائیدار امن کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر چینی ناظم الامور نے سی پیک منصوبوں کے لیے خصوصی اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔ چینی ناظم الامور نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور سی پیک پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔