مشرق وسطی

یمنی فورسز کا سعودی عرب پر بڑا حملہ

شیعہ نیوز: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اندر بڑا حملہ کیا ہے جس میں سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب پر فوجی حملے کی تفصیلات سے عنقریب آگاہ کیا جائےگا۔ یحیی سریع نے کہا کہ صوبہ حجہ میں یمنی فورسز اور قبائل نےامریکہ کے ایک ڈرون طیارے کو بھی تباہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے ریاض میں سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر ڈرون طیارے سے حملہ کرکے اسے تباہ کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button