اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پراپیگنڈہ قومی ہم آہنگی کو خطرے میں ڈالتا ہے، آرمی چیف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایس ایچ 15 آرٹیلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پراپیگنڈہ قومی ہم آہنگی کو خطرے میں ڈالتا ہے، ایسی سازشوں کی نشاندہی کر کے مشترکہ ردعمل دیا جانا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سٹیٹ آف دی آرٹ ہتھیار نظام کی شمولیت پر اظہار اطمینان کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں گستاخانہ اور فرقہ وارانہ مواد کے 6 لاکھ سوشل میڈیا لنکس کی نشاندہی کی

آرمی چیف نے کہا کہ جدید ترین گنز کی شمولیت سے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔ جدید گنز سے نقل و حرکت رینج آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا، نئے ہتھیاروں سے مستقبل میں جنگی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف کا استقبال لمز کے وائس چانسلر ارشد احمد ملک اور فیکلٹی ممبران نے کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button