Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the health-check domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/vhosts/shianews.com.pk/final/wp-includes/functions.php on line 6121
حسن نصر اللہ نے یوکرین میں حزب اللہ کی موجودگی کو افواہ قرار دے دیا - شیعہ نیوز پاکستان
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حسن نصر اللہ نے یوکرین میں حزب اللہ کی موجودگی کو افواہ قرار دے دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  لبنان کی حزب اللہ تنظیم کے جنرل سکریٹری سید حسن نصر اللہ نے مغربی میڈیا کے غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں حزب اللہ کسی بھی شکل میں موجود نہیں ہے۔

انہوں نے جمعہ کی شب ایک تقریر میں ان میڈیا حلقوں کی خبروں کو بے بنیاد بتایا جن میں حزب اللہ فورسز کی یوکرین میں موجودگی کی بات کہی گئی ہے۔

ایران پریس کے مطابق، سید حسن نصر اللہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یوکرین میں حزب اللہ کسی بھی شکل میں موجود نہیں ہے، لبنانی حکومت سے بحران کو قابو کرنے والے ایک سینٹر کے تشکیل دینے کا مطالبہ کیا، کیونکہ یوکرین جنگ کے اثرات اب لبنان سمیت خطے تک پہونچ گئے ہیں۔ حسن نصر اللہ نے کہا کہ یوکرین میں حزب اللہ نہ تو صلاح مشورے اور نہ ہی عسکری مقاصد، کسی بھی شکل میں موجود نہیں ہے۔

ادھر کچھ دنوں سے مغرب نواز میڈیا حلقوں نے یوکرین میں روس کی حمایت میں حزب اللہ فورسز کی موجودگی کی افواہ پھیلائی ہے۔

روس نے یوکرین کی دونتسک اور لوھانسک جمہوریاؤں کی حمایت میں 24 فروری سے یوکرین کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی جنگ شروع کرنے کے معنی میں نہیں بلکہ عالمی پیمانے پر جنگ کو روکنے کی کارروائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button