اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کیجانب سے شہدائے پشاور میں ایک کروڑ نقد امداد کی تقسیم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ پاکستان نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خصوصی تعاون سے شہداء و مجروحین سانحہ مسجد کوچہ رسالدار پشاور کی خدمت میں اپنی بساط کے مطابق مخیرین کے تعاون سے تقریباً ایک کروڑ روپے کی رقم ہدیہ کر دی ہے۔

دیگر ملی اداروں بالخصوص شہید فاونڈیشن کے اشتراک سے شہداء کے بچوں کی تعلیمی کفالت کی ذمہ داری بھی لے لی گئی ہے۔ المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کے مطابق ان شاء للہ شہداء کے مقدس لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مصور مہدی اور پیکر زہرا اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدور منتخب

المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے تعاون اور کسی شہید یا زخمی کے خاندان کو کسی غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہو تو مرکزی سیکریٹریٹ کے رابطے نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button