مشرق وسطی
روزہ دار فلسطینیوں پر حملہ، 19 زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوجیوں نے ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے روزہ دار فلسطینیوں پر حملہ کیا، جس میں 19 فلسطینیی روزہ دار زخمی ہوئے۔
المیادین ٹی وی کے مطابق، غاضب صیہونی فوجیوں نے باب العامود اور مسجدالاقصی کے صحن میں روزہ دار فلسطینی عوام پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے مذھبی پروگرام کو خراب کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجبیوں کے مابین تصادم ہوا۔ صیہونی فوجیوں نے ربر کی گولیاں چلائیں جس سے 19 فلسطینی روزہ دار زخمی ہو گئے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بیت المقدس اور مسجدالاقصی میں غاصب صہیونی حکومت کے اقدامات کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔