اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکی سفیر کی جانب سے علماء کے اعزازمیں افطار،سیاسی بحران میں مذہبی طبقات کو استعمال کرنے کا خدشہ

شیعہ نیوز: لاہور میں متعین امریکی سفیر ولیم کے مکانیول موجودہ ملکی حساس صورت حال اور سیاسی کشمکش کے ماحول میں بھی اپنی مشکوک سرگرمیوں سے باز نہیں آیا۔ موجودہ سیاسی بحران میں امریکی ایماء پر مذہبی طبقے کو بھی ورغلا کر سڑکوں ہر لانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ جو کام پی ڈی ایم سے نہ ہوسکا اب اس کاٹھیکہ مذہبی انتہا پسند وں کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں متعین امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول کی جانب سے لاہور میں علماء کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، اس تقریب میں دیوبند اور بریلوی مکتب فکر کے نامور علماء سمیت سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی طاہر اشرفی اور معروف ٹی وی اینکرز بھی شریک تھے ۔

واضح رہے کہ امریکی سفیر ولیم کے مکانیول پہلے ہی گذشتہ کئی ماہ سے انتہائی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، اس نے مسلم لیگ ن، پی پی پی اور پی ٹی آئی کے باغی کئی ایک اراکین اسمبلی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس کے بعد وہ اراکین حکومت گرانے والوں کی صف اول میں شامل نظر آئے ۔اب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومت کے خاتمے کے بعد اور متوقع طور پر دوبارہ امریکا مخالف عمران حکومت کا راستہ ہمیشہ کیلئے روکنے کیلئے امریکا پاکستان میں موجود مذہبی طبقات خصوصی سادہ لوح بریلوی اور دیوبندی مکتب فکر کے علماء اور عوام کو اکسا کر میدان میں اترانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور مزید خدشہ ہے کہ عنقریب فتوے بازی اور مذہبی انتشارکا بھی سہارا لیا جائے۔

یہی نہیں بلکہ امریکی سفیر نے موجودہ ملکی بحرانی حالات کے دوران نامور صحافیوں اور سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کی ہیں، جو ثابت کرتی ہیں کہ امریکا واقعاً حکومت گرانے کی سازش میں براہ راست ملوث ہے لہذٰا حکومت پاکستان کو چاہئیے کہ وہ فوری طور پر امریکی سفیرولیم کے مکانیول کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک بدر کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button